Live Updates

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے،

اپوزیشن لیڈر نے بھی میثاق معیشت کے حوالہ سے بات کی تھی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 جون 2019 16:48

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، اپوزیشن لیڈر نے بھی میثاق معیشت کے حوالہ سے بات کی تھی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پیشکش کے بعد وزیراعظم عمران خان سے بات کی ہے، کچھ ایشوز ایسے ہوتے ہیں جو قومی مسائل کے حوالہ سے ہوتے ہیں، قومی ایشوز پر سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہئے۔

اسد قیصر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ قومی ایشوز پر تمام جماعتیں ایک پیج پر آئیں گی، اپوزیشن نے پیشکش کی تھی جس کا حکومت نے مثبت جواب دیا ہے، تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ آ ئیں قومی مسائل پر مل بیٹھ کر بات کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات