معاشرتی تبدیلی کے تناظر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،معاشرے کی بہتری کے لیے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا،

خواتین کے وراثتی حقوق، غذائیت اور آبادی سمیت دیگر معاشرتی مسائل سے متعلق آگاہی کے لئے کوشاں ہوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 24 جون 2019 18:58

معاشرتی تبدیلی کے تناظر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،معاشرے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرتی تبدیلی کے تناظر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، خواتین کے وراثتی حقوق، غذائیت اور آبادی سمیت دیگر معاشرتی مسائل سے متعلق آگاہی کے لئے کوشاں ہوں۔ صدر مملکت نے کہاکہ معاشرتی تبدیلی کے تناظر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے اس ضمن میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ دور میں جھوٹی خبروں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس تناظر میں ایڈیٹرز اور رپورٹرز کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے۔