ریجیکٹڈ اپوزیشن اپنا متفقہ بیانیہ بھی تشکیل نہیں دے سکی،

شہبازشریف کی خاموشی پراسرار، کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا، پارٹی کی نائب صدر نے اپنے ہی صدر کو پچھاڑ دیا، معیشت تباہ کرنے والوں سے میثاق معیشت پر کیسے بات ہو سکتی ہے، نواز لیگ کو پنجاب میں 10 برسوں کا حساب دینا ہو گا، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری

پیر 24 جون 2019 21:51

ریجیکٹڈ اپوزیشن اپنا متفقہ بیانیہ بھی تشکیل نہیں دے سکی،
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ '' ریجیکٹڈ اپوزیشن ''پہلے خود تو کسی بیانیے پر متفق ہو جائے‘ شہبا زشریف کی پر اسرار خاموشی کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا ایک پارٹی کی نائب صدر نے اپنے ہی پارٹی صدر کو پچھاڑ دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن اپنے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں مزید انتشار پیدا ہوگا۔

(جاری ہے)

معیشت تباہ کرنیوالوں سے اس کے میثاق پر کیسے بات ہو سکتی ہی نواز لیگ کو پنجاب میں گزشتہ10برسوں کا جواب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ادارے بربادی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔اپنے کمیشن کیلئے من پسند منصوبوں پر اربوں روپے لٹائے گئے۔ماضی میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو جوں کا توں رکھا گیا۔صمصام علی بخاری نے کہا کہ 2019-20ء پی ٹی آئی حکومت کا پہلا مکمل مالی سال ہوگا۔ ہم دوررس نتائج کی حامل ٹھوس پالیسیاں متعارف کرارہے ہیں۔ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی۔