روس نے امریکا اوریورپی یونین پر خوراک کی درآمد پر پابندی میں دسمبر 2020 تک توسیع کر دی

منگل 25 جون 2019 16:17

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) روس نے امریکا،یورپی یونین اور دوسرے مغربی ممالک پر خوراک کی درآمد پر عائد پابندی میں دسمبر 2020 تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

روس کی سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی صدر پیوٹن کے ایک حکم نامے کے تحت روس کی جانب سے امریکا،یورپی یونین اور دوسرے مغربی ممالک سیڈیری ،گوشت اور خوراک کی متعدد ایشیاء کی درآمد عائد پابندی میں 31دسمبر 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔روس نے یہ پابندی کریمیا اور یوکرین کے معاملات میں مغرب کی بے جا مداکلت کے خلاف 2014میں عائد کی تھی۔