وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سی فورڈ، یو کے کی میئر نازش عادل سے ملاقات میں گفتگو

منگل 25 جون 2019 17:54

وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سی فورڈ، یو کے کی میئر نازش عادل کی ملاقات میں مقامی حکومتی نظام، تجارت بڑھانے، مقامی حکومتی نمائندگان کے وفود کے تبادلوں پر اظہار خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو باہمی مفاد کی بہتری میں اہم ثابت ہوں گے اس طرح کے اقدامات سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور نئے نئے تجربات کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے سے ہی مقامی حکومت کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے جس سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے میں مدد اور مقامی نظام کو نئی جہت حاصل ہو گی۔ میئر نازش عادل نے گورنر سندھ کو اپنے تجربات اور سی فوڈز کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ عنوان :