فنچ اور وارنر نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مسلسل 5 مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اوپننگ شراکت بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 25 جون 2019 18:37

فنچ اور وارنر نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مسلسل 5 مرتبہ ففٹی پلس رنز کی ..
لارڈز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) آسٹریلوی بلے بازوں ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں اوپننگ شراکت میں مسلسل پانچویں مرتبہ ففٹی پلس رنز جوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، وارنر اور فنچ نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 123 رنز کی شراکت بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مسلسل زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اوپننگ شراکت بنانے کا اعزاز مشترکہ طور پر زمبابوین بلے بازوں گرانٹ فلاور اور توارے، آسٹریلوی بلے بازوں ڈیوڈ بون اور جیف مارش، پاکستان کے عامر سہیل اور سعید انور جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن کو حاصل تھا جنہوں نے یکساں چار مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا۔