فنچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے کپتان بن گئے

منگل 25 جون 2019 18:37

فنچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے ..
لارڈز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ایرون فنچ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں دو سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے کپتان بن گئے، انہوں نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ فنچ کی رواں ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں بحیثیت کپتان دو سنچریاں بنانے کا گلین ٹرنر، رکی پونٹنگ، برینڈن ٹیلر اور کین ولیمسن کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مقابلوں کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کو حاصل ہے جنہوں نے 2003ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں تین سنچریاں سکور کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :