قصورکے نواحی گائوں باقر کے میں رشتہ کے تنازعہ پر دامادنے کلہاڑی کے وار کرکے ساس کو قتل کردیا

منگل 25 جون 2019 21:56

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) قصورکے نواحی گائوں باقر کے میں رشتہ کے تنازعہ پر دامادنے کلہاڑی کے وار کرکے ساس کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتولہ خورشید بی بی کا رشتہ کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا اور جھگڑا طول پکڑ گیا جس پر اسکے داماد عاشق نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی ساس خورشید بی بی کو ہلاک کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے نعش کوقبضہ میںلیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے خورشید بی بی کے ورثاء کی مدعیت میں ملزم عاشق وغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :