بھارتی پائلٹ اور ریجنل ڈائریکٹر آسٹریلیا میں بٹوا چراتا پکڑا گیا

انتظامیہ نے پائلٹ کو گرفتار کر لیا، ائیرلائن نے معطل کر دیا، تحقیقات شروع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 25 جون 2019 22:44

بھارتی پائلٹ اور ریجنل ڈائریکٹر آسٹریلیا میں بٹوا چراتا پکڑا گیا
سڈنی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2019ء) بھارتی ایئرلائن کا ریجنل ڈائریکٹر اور سینیئر پائلٹ روہت بھاسن آسٹریلیا کے سڈنی ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ سے بٹوا چراتے ہوئے پکڑا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روہت بھاسن بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں 30 برس سے ملازمت کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینیئر پائلٹ جو کہ اب ریجنل ڈائریکٹر بھی ہے نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایئرپورٹ پر ایک ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کے دوران ایک بٹوا چرالیا لیکن وہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

ائیر لائن ایئر انڈیا کے سینیئر پائلٹ روہت بھاسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایئرلائن ائیر انڈیا کی انتظامیہ نے روہت بھاسن کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے اور اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد ریجنل ڈائریکٹر اور سینئیر پائلٹ روہت کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پائلٹ روہت بھاسن 30 سال سے ایئرانڈیا سے منسلک ہے اور اس کی اہلیہ اور بیٹا بھی پائلٹ ہیں اور اسی ایئرلائن میں ملازمت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس قسم کے معاملات ناقابل برداشت ہیں اور اس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔