توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو نوٹس جاری

بدھ 26 جون 2019 14:12

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کینٹ کے محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس کے والد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھے ۔

(جاری ہے)

دوران سروس ان کا انتقال ہو گیا ۔درخواست گزار نے ایم ایس سی ہونے پر باپ کے کوٹہ پر ٹیچر بھرتی کے لئے درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا ۔فاضل عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بھجوا ئی تھی تاہم فاضل عدالت کے 9 مئی 2018کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔