قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا انعقاد

آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ایوان کا ماحول بہتر رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 26 جون 2019 16:52

قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بدھ کو مذاکرات کا دور ہوا۔ حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی‘ پرویز خٹک جبکہ اپوزیشن کی جانب سے خواجہ آصف‘ خورشید شاہ‘ راجہ پرویز اشرف اور دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں پر کٹوتی کی تحریکوں پر بحث کے دوران اپوزیشن کی لابی میں جاکر حکومتی سینئر وزراء نے اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت سے کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی‘ پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے حکومتی وفد کی نمائندگی کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رانا تنویر حسین‘ سابق سپیکر سردار ایاز صادق‘ خواجہ محمد آصف‘ مرتضیٰ جاوید عباسی‘ پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ‘ سید نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف وفد میں شامل تھے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ایوان کا ماحول بہتر رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔