اماراتی کفیل نے اپنے نوجوان ملازم کو گاڑی چوری کے معاملے میں پھنسا دیا
ملازم ایک شخص کی گاڑی کو ورکشاپ لے جانے کے دوران پکڑا گیا
محمد عرفان جمعرات 27 جون 2019 13:06
(جاری ہے)
تو جواب میں نوجوان نے کہا کہ اُس کے سپانسر نے یہ گاڑی خرید لی ہے۔
وہ اسے ٹھیک کروانے کے لیے اب ورکشاپ لے جا رہا ہے۔ میں اُس کی بات سُن کر حیران رہ گیا کہ یہ گاڑی تو میری ہے کوئی اسے میری مرضی کے بغیر کیسے بیچ اور خرید سکتا ہے۔ میں نے نوجوان کو بتایا کہ یہ گاڑی تو میری ملکیت ہے، میں نے اسے فروخت ہی نہیں کیا تو پھر یہ کیسے ممکن ہے۔ جس پر اس نوجوان نے مجھے گاڑی کی فروخت کا معاہدہ بھی دکھا دیا۔میں سمجھ گیا کہ یہ سب کوئی فراڈ کا معاملہ ہے۔ میں نے پولیس کو بُلایا اور نوجوان کو گرفتار کرا دیا۔ تاہم ملزم نے عدلت میں بتایا کہ اُس نے گاڑی چوری کرنے کی قطعاً کوئی کوشش نہیں کی۔ میرے سپانسر کی انڈسٹریل ایریا میں ورکشاپ ہے۔ اُس نے مجھے کہا کہ وہ فلاں گھر کے باہر کھڑی کار خرید چُکا ہے۔ میں جا کر یہ گاڑی وہاں سے دھکا لگا کر لے آؤں۔ بعد میں مجھے پتا چلا کہ اُس نے مجھے گاڑی کی خریداری کے جو دستاویزات دکھائے تھے، وہ جعلی تھے۔ میں کبھی کسی جُرم میں ملوث نہیں رہا۔ میرے مالک نے مجھے پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ دُوسری جانب ورکشاپ کے مالک نے اس سارے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے ملزم کو کار کی خریداری کی کوئی دستاویز دے کر نہیں بھیجا تھا۔ یہ سب اُس کا اپنا منصوبہ تھا۔ اس مقدمے کا فیصلہ اگلے مہینے سُنایا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.