نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں کورین سفارتخانہ کی طرف سے ’’کوئز آن کوریا‘‘ کا انعقاد

جمعرات 27 جون 2019 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں کورین سفارتخانہ کی طرف سے ’’کوئز آن کوریا‘‘ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ کے مہمان خصوصی کوریا کے سفیر کاک سنگ کو تھے جبکہ رجسٹرار نمل رضا المنعم اور صدر شعبہ کورین زبان ڈاکٹر عاطف فراز کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس مقابلہ میں ملک بھر سے 33 طلباء شریک ہوئے جس میں راجہ عقیل کیانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اب عقیل کیانی کوریا میں ہونے والے گرینڈ فائنل مقابلہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس وقع پر کورین سفیر نے شریک طلباء کو کورین زبان کی افادیت اور جیتنے کی صورت میں حاصل ہونے والی سہولیات سے امیدواروں کو آگاہ کیا اور پاکستان کوریا تعلقات میں روز بروز بڑھتی گرمجوشی کو بھی دونوں ممالک کی عوام کیلئے سود مند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :