تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن، موجودہ حکومت میں قادیانیت کے فروغ پر تشویشناک کا اظہار

حکومت روز بروز بے دینی کی جانب بڑھ رہی ہے ،جو کام مشرف دور میں رہ گیا تھا وہ اب کرایا جارہا ہے ،ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا،ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے ہرجماعت اپنا کردار ادا کرے،علماء کرام کا خطاب

ہفتہ 29 جون 2019 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مرکزختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن لاہور میں تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن امیر مجلس ضلع لاہور شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن کی صدارت میں منعقدہوا ۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایاجمعیة علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا محب النبی ،جامعہ مدنیہ رائے ونڈ کے مہتمم مولانا سید محمود میاں، جمعیة علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجد خان ، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مولانا محمدیوسف خان ، مولانامفتی شیرمحمدعلوی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد، وفاق المدارس کے مولانا مفتی عزیز الرحمن، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن ، جامعہ اشرفیہ کے مفتی شاہدعبید ، مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا اسد اللہ فاروق مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، میا ں رضوان نفیس ،قاری ظہورالحق،مولاناحافظ محمداشرف گجر، مولاعبدالشکورحقانی،مولانا خالدمحمود ، مولانا قاری عبدالعزیز ،مولان قاضی عبدالودود، مولانا زبیرجمیل، حکیم راشد عمران، حکیم حافظ محمدندیم، مولانا عمراعوان ود یگر کثیرتعداد میں علماء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا اللہ وسایا نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہی21ستمبر کو وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس ہوگی جسکی تیاری ابھی سے شروع کرنی چاہیے بیرونی دنیا نے ہمارے حکمرانوں کے ساتھ یہ کام شروع کر دیے ہیں کہ اسلام کے تشخص کو مٹایا جائے اور یہ سلسلہ پرویز مشرف کے دور سے شروع ہوا چلتے چلتے موجودہ حکومت سے کروایا جارہا ہے اور روز برو زحکومت بے دینی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

جو اسلام دشمن ایجنڈا سابقہ حکمرانوں سے رہ گیا وہ موجودہ حکمرانوں سے کروایا جارہا ہے ۔ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ہرجماعت اپنا بنیادی کردار ادا کرے ہم نے موجودہ دور کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اس سے کفر کو بریک لگے گی اور شیطان کے منہ میں خاک پڑے گی ، موجودہ دور میں جس انداز سے قادیانیت کو پرومورٹ کیا جارہا ہے اس سے امت مسلمہ میں زبردست تشویش پائی جاتی ہے۔

مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ آج کا یہ نمائندہ اجلاس ہے قائد جمعیة مولانا فضل الرحمن نے بین الاقوامی دبائو کے باوجود آواز بلند کی۔تحفظ ناموس رسالت کے قانون کو بے اثر کرنے کا پروگرام تھا لیکن ملک بھرمیں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچز کی وجہ سے بریک لگی ابھی ملین مارچ کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کفر ابھی تک اپنے ایجنڈوں کی تکمیل چاہتا ہے ۔

میں اپنے اکابرین کو یقین دلاتا ہوں کہ 21ستمبر کی ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ہرطرح سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ساتھ ہیں ۔مولانا سید محمود میاں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اصلاح اور محاسبہ کرنا چاہیے ۔

مولانا یوسف خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ اور منتخب لوگوں سے اپنے محبوب ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کا کام لیتا ہؤج پوری دنیا میں جو ماحول بن چکا ہے اسمیں ہمارے بزرگ ختم نبوت کے متعلق جو ہدایات دینگے وہ قول سدید ہے اور ان شاء اللہ 21ستمبر ختم نبوت کانفرنس بھرپور تیاری کے ساتھ ہوگی اس کانفرنس کی ابھی سے تیاری کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کی حفاظت کا دربان اور چوکیدار ہے ،آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کی۔

اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔کنونشن میں علماء سے وعدہ لیا گیا کہ تمام علماء کرام تحفظ ناموس رسالت اورحکومت کی قادیانیت نوازپالیسی خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور عوام الناس کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کریں۔علماء نے اعلان کیا کہ 7ستمبر کو ملک بھر میں ہر سال کی طرح یوم ختم نبوت منایا جائیگا۔