جامعہ سندھ جامشورو کے ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے تحت اینالاٹیکل کیمسٹری میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ میں 118 امیدواروں کی شرکت

پیر 1 جولائی 2019 23:32

حیدرآبادیکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کے سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالاٹیکل کیمسٹری میں ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے تحت اینالاٹیکل کیمسٹری میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں منعقد ہوا، جس میں 118 امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے امیدواروں کے موبائل فون لانے پر پابندی لگائی گئی۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی رہنمائی کیلئے خصوصی کائونٹر قائم کیے گئے، جہاں سے امیدواروں کو ان کے سیٹ نمبر والے بلاکوں تک پہنچنے کیلئے رہنمائی مہیا کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران طلباء و طالبات کیلئے صاف پانی کا انتظام بھی کیا گیا ٹیسٹ کا سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالاٹیکل کیمسٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین میمن، سینئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد شیرازی، ڈاکٹر امبر سولنگی و دیگر نے جائزہ لیا ٹیسٹ کے نتائج کو جاری کرکے امیدواروں کی لسٹیں سینٹر آف ایکسیلینس میں آویزاں کردی گئیں۔