ساہیوال، کمانڈر قاری عبد الجبار کی نماز جنازہ آبائی چک 65/4Rمیں ادا کر

پیر 1 جولائی 2019 23:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) کالعدم حر کت المجا ہدین اورکالعدم تنظیم جیش محمدکے کمانڈر قاری عبد الجبار کی نماز جنازہ انکے آبائی چک 65/4Rمیں ادا کر دی گئی۔قاری عبد الجبار کی لاش لور لائی بلو چستان میں پائی گئی ۔

(جاری ہے)

لاش انکے بھائی یونین کونسل کے سابق وائس چئیر مین عبد الشکو ر نے وصول کی اور وہ لاش لیکر بعد دو پہر براستہ نور شاہ اپنے چک پہنچے لاش کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی اداروں نے بھی نگرانی کی ۔

جنازہ کے بعد مر حوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ مولانا فضل الرحمن خلیل سر براہ جمعیت الانصارنے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مولانا عزیز الرحمن در خواستی اوردیگر مذہبی ،سیاسی اور صحافتی تنظیموںکے نمائندوں نے شر کت کی ۔