ماروی میمن کے پاس موجود انفارمیشن اسحاق ڈار کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے

ماروی میمن اسحاق ڈار کی لوٹ مار کی تمام معلومات سامنے لے آئیں گی۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جولائی 2019 10:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جولائی 2019ء)   معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے کہا ہے کہ وہ اور کچھ بھی نہیں جاہتی بس وہ چاہتی ہیں کہ تین سال جو کچھ ہوتا رہا وہ اسے قبول کر لیں ۔ماروی میمن کے پاس نکاح کے ثبوت اور ان کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔جب کہ اسحاق ڈار کی جانب سے حق مہر میں دی جانے والی سونے کی چین بھی موجود ہے۔

اگر اسحاق ڈار نے اپنی عزت بچانی ہے تو وہ تسلیم کرلیں۔معروف صحافی سعید قاضی کا مزید کہنا تھا کہ ماروی میمن کے پاس ایسی انفارمیشن موجود ہے جو اسحاق ڈار کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ ماروی میمن نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جو بھی لوٹ مار کی ہے اس کی تمام معلومات بھی بھی وہ سامنے لے آئیں گی۔ماروی میمن اس مقصد کے لیے اسلام آباد میں پر یس کانفرنس کریں گی۔

(جاری ہے)

ماروی میمن اسحاق ڈار کے سامنے مطالبات رکھ دیے ہیں اور کہا ہے کہ اگر وہ یہ مطالبات تسلیم کرلیں تو ٹھیک ہے بصورت دیگر وہ بہت اہم انکشافات کریں گی۔واضح رہے گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے 3 سال بعد خاموشی توڑنے اور تہلکہ خیز انکشافات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ماروی میمن کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے ،اب تین سال ہونے والے ہیں۔

لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
۔
 
ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ تب تک کے لیے میری یہ آخری ٹویٹ ہے۔میں انتظار کروں گی اور پھر جو ہونا ہے ہو جائے۔ماروی میمن نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔