Live Updates

مریم نواز شریف 7 جولائی کو منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریںگی

جمعہ 5 جولائی 2019 12:43

مریم نواز شریف 7 جولائی کو منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریںگی
سرگودھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2019ء) مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز شریف 7 جولائی کو منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جن کی بذریعہ موٹر وے آمد پر سالم انٹر چینج سرگودھا میں لیگی کارکن مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ منڈی بہاوالدین لیجایا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ہر صورت جلسہ کے انتظامات کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے لیگی راہنما کیپٹن صفدر نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت اجازت نہ بھی دی تو جلسہ ہر صورت ہوگا۔

نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جس کے لئے مریم نواز حکومت کے خلاف منڈی بہاؤالدین سے احتجاج کا آغاز کریں گئیں اور 7 جولائی کا جلسہ مہنگائی کا سونامی لانے والوں کے آگے بند باندھے گا۔ انہوں نے ٹبہ مانک بوسال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر ایم این سمیت بوسال برادری نے 7 جولائی کو محترمہ مریم نواز شریف کے منڈی بہاؤالدین کے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات