[ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں33 فی صد کمی

گزشتہ برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران سع ایک لاکھ 82 ہزار 689 جب کہ رواں سال ایک لاکھ 22 ہزار 115 سعودی سیا ح آئے، رپورٹ

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

ت استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) ترکی میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران سعودی سیاحوں کی آمد میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ سیاحوں سے متعلق رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ترکی میں سعودی سیاحوں کی آمد میں 33 اعشاریہ 2 فی صد کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران سعودی عرب کے ایک لاکھ 82 ہزار 689 سیاح ترکی آئے جب کہ رواں سال اسی عرصے میں ترکی آنے والے سعودی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 115 بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی میں سعودی سیاح چوتھے نمبر سے 10 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ترکی کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق عرب ممالک اور دوسرے ملکوں کی جانب سے ترکی کی سیاحت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :