ترکی کے سابق نائب وزیراعظم حکمراں ’آق ‘ کی رکنیت سے مستعفی، نئی جماعت بنانے کا اعلان

منگل 9 جولائی 2019 11:41

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) ترکی کے سابق نائب وزیراعظم علی بابا جان نے صدر رجب طیب ایردوآن کے زیر قیادت انصاف اور ترقی پارٹی (آق) میں اندرونی اختلافات کے بعد اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور ترکی کو اس وقت ایک نئے ویڑن کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

علی بابا جان نے ترکی کے سابق صدر عبداللہ گل کے ساتھ مل کر اس سال ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔اس جماعت کے قیام سے صدر ایردوآن کی عوامی حمایت میں مزید کمی واقع ہوگی جبکہ ان کے نامزد امیدوار سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے مئیر کے حال ہی میں منعقدہ انتخاب میں دو مرتبہ شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :