فیروز خان نے اپنے لکس سٹائل ایوارڈ کو اپنی اہلیہ علیزے اور بیٹے سلطان کے نام کر دیا

منگل 9 جولائی 2019 12:10

فیروز خان نے اپنے لکس سٹائل ایوارڈ کو اپنی اہلیہ علیزے اور بیٹے سلطان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنے لکس سٹائل ایوارڈ کو اپنی اہلیہ علیزے اور بیٹے سلطان کے نام کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق فیروز خان کو لکس سٹائل ایوارڈ2019ء کی تقریب میں ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا جسے اداکار نے اپنی اہلیہ علیزے اور بیٹے سلطان کے نام کر دیا جس پر ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر بیٹے اور شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔