متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کی تعمیرنو کے لئے چار برس کے دوران 5.59ارب ڈالر کی امداد

منگل 9 جولائی 2019 12:14

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) متحدہ عرب امارات نے یمن کی تعمیرنو کے لئے چار سالوں کے دوران 5.59ارب ڈالر کی امداد فراہم کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ کے اعدادو شمار کے مطابق یہ امداد اپریل 2015 ء اورجون 2019ء کے درمیان فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

66 فیصد امداد ترقیاتی کاموں اور 34فیصد ٖفلاحی کاموں کے لئے مہیا کی گئی۔ خطیرامداد جنگ سے تباہ شدہ ملک کی تعمیر نوانفرا سٹرکچرکی بحالی اور صحت تعلیم اور دیگربنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے استعمال کی جائے گی۔ زیادہ تر امداد میں یونیسف، ڈبلیو ایچ او، یو این ایچ سی آر اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا تعاون بھی شامل ہے۔