امریکا میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں

منگل 9 جولائی 2019 12:42

امریکا میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) امریکا میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نی اس موقع پر وائٹ ہائوس میں امریکی صدر سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان شراکت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ملک علاقائی یا عالمی سطح پر کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی قیادت کی جانب سے امریکی صدر کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شراکت کو مزید مستحکم کرنے کا ٰخواہاں ہے۔واضح رہے کہ شہزادی ریما بنت بندر سے امریکا میں سعودی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں 4 جولائی سے سنبھالی ہیں۔