ترکی، فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں 200 فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری

منگل 9 جولائی 2019 14:17

ترکی، فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں 200 فوجی اہلکاروں ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) ترکی نے جلاوطن باغی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے مبینہ روابط کے الزام میں 200 سے زیادہ فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ سرکاری حکام اور میڈیا کے مطابق ترکی پولیس نے 2016ء میں باغی گروپ فتح اللہ گولن سے مبینہ طور پر رابطے میں رہنے کے الزام میں درجنوں فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے ملک بھر میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک حکومت نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن نے ترک صدر رجب طیب اردوان پر حملے کی کوشش کی جو ناکام ہو گیا۔ ترک شہر ازمیر کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے مسلح افواج سے ایک کرنل، 5 میجر، 100لیفٹیننٹس سمیت 176 ڈیوٹی پر موجود فوجی افسران کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ8 مشتبہ افراد کو پہلے ہی حراست میں لے لیا ہے جبکہ پراسیکوٹر نے کوکیلی کے شمال مغربی صوبے میں ڈیوٹی پر مامور 9 اور 7 مختلف شہروں کے سابق پولیس افسران سمیت 17 مشتبہ افراد کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :