غیر ملکی فضلے کے لئے ڈمپنگ گرائونڈ نہیں بننا چاہتے، 210 ٹن کوڑا کرکٹ آسٹریلیا کو واپس بھجوائیں گے، انڈونیشیا

منگل 9 جولائی 2019 15:48

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) انڈونیشیا نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی فضلے کے لئے ڈمپنگ گرائونڈ نہیں بننا چاہتے، اس لئے وہ 210 ٹن کوڑا کرکٹ آسٹریلیا کو واپس بھجوائے گا۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کسٹم حکام نے بتایا کہ سرابیا شہر میں جن آٹھ کنٹینرز کو ضبط کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں استعمال شدہ کاغذ کی بجائے زہریلا مواد ،گھریلو گندگی، پیکیجنگ مواد، استعمال شدہ ڈائپرز، بجلی کے ناکارہ پرزہ جات اور پلاسٹک کی بوتلیں پائی گئیں۔

انڈونیشیا کے حکام نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ ضائع شدہ مواد سے بھر ے 49 کنٹینرز فرانس اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو واپس بھجوا دیئے جائیں گے۔ پڑوسی ملک ملائشیا نے بھی ایسا ہی اعلان کیا ہے۔ عالمی سطح پر پلاسٹک سے دریائی اور سمندری آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔چین نے 2018ء میں غیر ملکی استعمال شدہ پلاسٹک پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد اسے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو بیجھنے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :