فتح اللہ گولن سے روابط کا الزام ،ترکی میں 200 سے زائد فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 9 جولائی 2019 23:39

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) ترک پراسیکیوٹر نے استنبول اور صوبہ ازمیر میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جن پر دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن (فیٹو) سے روابط کا الزام ہے۔ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فتح اللہ ٹیرراسٹ آرگنائزیشن (فیٹو) کی تنظیم کو 2016 میں انقرہ میں ہونے والی بغاوت کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

استنبول پراسیکیوٹر کے مطابق استنبول میں جن 176 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حاضر سروس کرنل، لیفٹیننٹ، میجر اور کیپٹن کے عہدے کے فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ازمیر میں 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ 10 شہریوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔اس ضمن میں ذرائع نے شناخت پوشیدہ رکھنے شرط پر بتایا کہ فیٹو کے ترک مسلح افواج میں اثر و رسوخ کی تحقیقات کے سلسلے میں مشتبہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔ازمیر میں مشتبہ افراد پر فون کے ذریعے فیٹو کے ’اماموں‘ کے ساتھ رابطوں کا الزام عائد کیا گیا جبکہ 10 شہریوں کو فیٹو کی انکرپٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :