ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

فیڈریشنز کو کارکردگی کی بنیاد پر سپورٹ کیا جا رہا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نہیں ہونے دیں گے اور ہر آدمی کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ۰پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا،صوبوں کو کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر کام اور سپورٹس فیڈریشنز کو سپورٹ کرنا چاہئے، اکتوبر میں نیشنل گیمز خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہی ہیں، صوبوں کو اچھی ٹیمیں تیار کرنی چاہئیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے کانفرنس روم میں قومی بیس بال ٹیم کی ویسٹ ایشیائ کپ میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو | بیس بال ٹیم کیلئے ایک مہینہ کا پاکستان سپورٹس بورڈ نے کیمپ بھی لگایا اور ٹریننگ بھی دی،ویسٹ ایشیائ کپ ہر دو سال کے بعد ہوتا ہے، ہم نے ہمیشہ گولڈ میڈلز لئے ہیں، صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن

بدھ 10 جولائی 2019 19:59

ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے کانفرنس روم میں قومی بیس بال ٹیم کی ویسٹ ایشیائ کپ میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کو کارکردگی کی بنیاد پر سپورٹ کیا جا رہا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نہیں ہونے دیں گے اور ہر آدمی کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر کام اور سپورٹس فیڈریشنز کو سپورٹ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں نیشنل گیمز خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہی ہیں، صوبوں کو اچھی ٹیمیں تیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائ کھیل کے اجلاس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بہت محنتی ہیں اور ان کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اور قوم نیک تمنائیں اور دعائیں ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم ویسٹ ایشیائ کپ میں پہلے کی طرح کامیابی حاصل کریں گے۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سیّد فخر علی شاہ نے کہا کہ بیس بال ٹیم کیلئے ایک مہینہ کا پاکستان سپورٹس بورڈ نے کیمپ بھی لگایا اور ٹریننگ بھی دی۔ ویسٹ ایشیائ کپ ہر دو سال کے بعد ہوتا ہے، ہم نے ہمیشہ گولڈ میڈلز لئے ہیں، اس کپ میں 6 ملک شرکت کریں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس بار بھی کپ پاکستان کو ملے، 124 ممالک میں بیس بال کھیلی جاتی ہے۔

اور پاکستان 24ویں نمبر پر ا?تا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپورٹس ڈپلومیسی پر کانفرنس بلانے کا منصوبہ کیا ہے جس میں مختلف ممالک سے بھی پروفیشنلز کو بلایا جائے گا، کرکٹ میں افغانستان کے شہریوں کا افسوسناک رویہ دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سپورٹس کو سپرٹ کے ساتھ کھیلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیرالمپکس کے حوالے سے بھی ہم میٹنگ کر رہے ہیں تا کہ ہمارے نابینا اور دیگر سپیشل بچے بھی کھیلوں میں حصہ لے سکیں، میں بچوں کی نشوونما پر فوکس کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپخرونخوا کے وزیر عاطف سے بھی درخواست کی جائے گی اور میں خود بھی خیبر پختونخوا جا کر سائٹ وزٹ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ چند فیڈریشنز کا ا?ڈٹ ہو رہا ہے، ابھی رپورٹ نہیں آئی، میں علم رکھتی ہوں کہ کہاں ایشوز آرہے ہیں جو پرفارم کریں گا، ہم اس کی بنائ پر اس کو سپورٹ کریں گے، ہمیں سپورٹس کلچر بحالی کرنا ہے اور صوبوں پر بڑی ذمہ داری ہے۔