نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹی وی چینلز کا واویلا
میچ پہلے 15اوورز میں بھارت کے ہاتھ سے نکل گیا،دھونی ایک بار پر اہم ترین میچ میں ناکام رہے:ماہرین
ذیشان مہتاب جمعرات 11 جولائی 2019 12:11
(جاری ہے)
ماہرین کرکٹ کا کہنا تھا کہ چار کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو میدان میں آنا چاہئے تھا ،سب کا یہی خیال تھا کہ بھارت کے مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے مہندرا سنگھ دھونی جیسا تجربہ کار بلے باز کریز سنبھالے گا تاہم 24 رنز پر چار وکٹیں گنوانے پر بھی جب دھونی کی جگہ ہردیک پانڈیا بیٹنگ کے لئے آئے تو سب ہی حیران رہ گئے تھے ،اس موقع پر دھونی کا نہ آنا سب کے لئے حیران کن تھا جبکہ اس موقع پر کمنٹری کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ اس نازک موقع پر دھونی کا بیٹنگ کے لئے نہ آنا بڑا حیران کن ہے ،چار وکٹیں گنوانے کے باجود مہندرسنگھ دھونی بیٹنگ کےلئے کیوں نہیں آئے؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے،ایک ایسا موقع جب انڈیا شدید دباﺅ میں ہے، تب بھی وہ بلے بازی کے لئے نہیں آئے،یہ بات نہیں مانی جاسکتی۔
سری لنکا کرکٹ میں ایڈمنسٹریٹرڈینیل الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں اورآج بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ،جب کم رنز بنانے ہوتے ہیں تب وہ آتے اور جیت کا ماحول بنا دیتے ہیں تاہم مشکل وقت میں دھونی چھپنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کا بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرکہنا تھا کہ پہلے دس اوور میں ہی میچ ہندوستان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا ،رویندر جدیجہ اور مہندرا سنگھ دھونی نے میچ بنانے کی کوشش کی تاہم ایک بار پھر مہندرا سنگھ دھونی اہم ترین میچ میں جلد بازی کے باعث اپنی وکٹ گنوا کر بھارت کی شکست پر مہر تصدیق ثبت کر دی ،میچ کی شکست کی ذمہ داری کپتان ویرات کوہلی پر عائد ہوتی ہے ایک تو وہ جلد آﺅٹ ہو گئے اور دوسرا مہندرا سنگھ دھونی کو وہ مشکل وقت میں بھی اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لئے نہیں لائے جس کی وجہ سے بھارت کو ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.