امریکی ائیرلائن کا انجن دوران پروازخراب، مسافر خوفزدہ ہوگئے

کوئی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی،امریکی حکام

جمعرات 11 جولائی 2019 15:55

امریکی ائیرلائن کا انجن دوران پروازخراب، مسافر خوفزدہ ہوگئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) امریکی ایئر لائن کے طیارے کا ایک انجن دوران پرواز خراب ہوگیا جس سے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اٴْس وقت پیش آیا جب امریکی شہر اٹلانٹا سے بالٹیمور جانے والی امریکی ایئر لائن کی فلائٹ1425 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کی نوز کون ہلتی جلتی دکھائی دی جس کے باعث مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ نے فلائٹ بحفاظت شمالی کیرولینا میں اتار لی۔

متعلقہ عنوان :