عرب اتحاد کے 30 مخبروں کو نام نہاد حوثی عدالت نے موت کی سزا سنا دی

باغیوں کے زیر نگین دارلحکومت صنعاء کی ایک فوجداری عدالت میں 36 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا،ذرائع

جمعرات 11 جولائی 2019 15:55

نیویارک /صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) یمن کے مسلح حوثی قبائل کے زیر انتظام ایک نام نہاد عدالت نے 30 دانشوروں، ٹریڈ یونین عہدیداروں اور تبلیغی علماء کو مبینہ طور پرعرب اتحاد کے لئے جاسوسی کی پاداش میں سزائے موت سنادی۔ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا باغیوں کے زیر نگین دارلحکومت صنعاء کی ایک فوجداری عدالت میں 36 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔

(جاری ہے)

مدعا علیھم گذشتہ ایک برس سے باغیوں کی تحویل میں تھے۔ذرائع کے مطابق فوجداری عدالت نے تیس افراد کوجارح ممالک کے لئے جاسوسی کے الزام میں فنا کے گھاٹ اتارے جانے کی سزا سنائی۔ چھ ملزموں کو مقدمہ میں ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ سزا ئے موت پانے والے افراد پر الزام تھا کہ وہ عرب اتحاد کو بمباری کے لئے زمینی اہداف کی نشاندہی کیا کرتے تھے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ کہتے ہوئے ان جعلی مقدمات کی مذمت کی کہ ان کے ذریعے حوثی اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :