پیداواری لاگت کو کم کرنے اور مناسب کیمیائی کھادوں کے استعمال سے ہی زیادہ منافعہ حاصل کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت اوکاڑہ

جمعرات 11 جولائی 2019 19:15

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے کہاہے کہ پیداواری لاگت کو کم کرنے اور مناسب کیمیائی کھادوں کے استعمال سے ہی زیادہ منافعہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کاشتکاروں کو نہ صرف جدید ریسرچ کی روشنی میں آگاہی دی جا رہی ہے بلکہ انہیں فصل کاشت کرنے سے لے کر برداشت کرنے تک ہر مرحلہ پر رہنمائی کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار انہوں نے موضع 46/GD میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کسانوں کے لئے تربیتی سیشن کروا رہا ہے تاکہ وہ کھادوں کے متوازن استعمال جڑی بوٹیوں کے خاتمہ اور کھیت میں پودوں کی تعداد پوری کرنے سے متعلق ان کو مکمل معلومات ہوں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی بہتری کے لئے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں سے متعلق بھی آگاہی دے رہا ہے ۔