انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر پوری طرح عملدرآمد کر رہے ہیں ، چین

جمعرات 11 جولائی 2019 22:55

اقوام متحدہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) چین نے کہا ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے انسداد کے لیے ٹھوس جدوجہد کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر مؤثر طریقے سے قابو پالیا گیا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف چین کی لڑائی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی برادری کی جنگ کا ایک اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل میں بین الاقوامی دہشت گردی اور منظم جر ائم کے حوالہ سے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے مستقل نمائندہ ما چھاو شو نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے چین نے جو جدوجہد کی اس کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر مؤثر طریقے سے قابو پالیا ہے۔

ما چھاو شو نے کہا کہ چین دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں کے عین مطابق ہے۔ چین نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر پوری طرح عملدرا ٓمد کر رہا ہی

متعلقہ عنوان :