ریجنل پولیس آفس ہزارہ ریجن کا اردلی روم کا انعقاد

جمعہ 12 جولائی 2019 00:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ریجنل پولیس آفس ہزارہ ریجن نے پولیس رولز 1934 کے مطابق اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے اردلی روم میں ضلع مانسہرہ کے پولیس اہلکاروں کے پیشہ وارانہ مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل نے اپنے مسائل ڈی آئی جی ہزارہ کے سامنے پیش کئے۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے فرداً فرداً دونوں اہلکاروں کو سنا اور موقع پر ہی پولیس اہلکاروں کی سزائوں میں رعایت دیتے ہوئے سزائوں میں کمی کا حکم صادر فرمایا اور ہدایت دی کہ اپنے محکمانہ فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے سرانجام دیں، آئندہ غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :