وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل بیرونز پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات

بیرونز پیٹریشیا نیکامن ویلتھ کی سترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا

جمعہ 12 جولائی 2019 00:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن میں دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل بیرونز پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات کی اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ تنظیم نے کامن ویلتھ کی سترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ تنظیم میں پاکستان کا کردار انتہائی فعال اور قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ آمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ نے کہا کہ "دولت مشترکہ تنظیم" پیس ایٹ دا کریز" پروگرام کے تحت امن و امان کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔