شام میں چرچ کے نزدیک کار بم دھماکے سے بچے سمیت سات افرادزخمی

دھماکے کے بعد جائے وقوع سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے،واقعے کی ویڈیو جاری

جمعہ 12 جولائی 2019 21:49

قامشلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) شام کے شمال مشرقی شہر قامشلی میں ایک چرچ کے نزدیک دھماکا ہوا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں مسیحی اکثریت والا شہر کا وسطی علاقہ گونج اٹھا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے۔ اس واقعے میں ایک بچے سمیت سات شہری زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوران ایمبولینس اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں جب کہ سرکاری سیکورٹی فورسز نے صحافیوں کو قریب آنے سے روک دیا۔جانی نقصان کے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملی تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے مقام کے مقابل عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود افراد پھنس کر رہ گئی