ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی،ضلعی انتظامیہ، تاجر نمائندوں کے مابین مذاکرات کامیاب
جمعہ 12 جولائی 2019 23:37
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ہم سب کا اولین فرض اور ذمہ داری عوامی مفادات کا تحفظ ہے حکومتی پالیسی اور قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں پرائس مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ جو تاجر قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا کاروبار کر رہے ہیں ان کے خلاف کسی بھی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی تاہم جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کے پرائس مجسٹریٹس کی فیلڈ میں کاروائیوں پر تحفظات کے حوالے سے کہا کہ حکومتی پالیسی اور قوانین کے مطابق کاروبار کرنے والے تاجروں کے خلاف ہر گز کاروائی نہیں ہوگی اور انہیں پر امن ماحول میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔ صدر مرکزی انجمن تاجراں اوکاڑہ چوہدری سلیم صادق اور جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور نے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ضلع میں ہونیوالی ہڑتال سے اعلان لا تعلقی کرتے ہوئے ضلع کے تمام شہروں اور قصبات میں کاروبای سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.