ّگوگل نے آرٹی فیشل ڈیجیٹل گوگل اسسٹنٹ پر صارفین کی وائس ریکارڈنگ سننے کا اعتراف کرلیا

جمعہ 12 جولائی 2019 23:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) گوگل نے آرٹی فیشل (مصنوعی ذہانت) پر مبنی ڈیجیٹل گوگل اسسٹنٹ پر صارفین کی وائس ریکارڈنگ سننے کا اعتراف کیا ہے۔یہ اعتراف اس وقت کیا گیا جب گزشتہ دنوں ڈچ زبان میں گوگل اسسٹنٹ کی مختلف ریگارڈنگز بیلجیئم کے ایک براڈ کاسٹر ادارے وی آر ٹی این ڈبلیو ایس نے لیک کیں۔

(جاری ہے)

وی آر ٹی کا اپنی رپورٹ میں دعویٰ تھا کہ کہ بیشتر ریکارڈنگز شعوری طور پر تیار کی گئیں، مگر گوگل ایسی گفتگو بھی سنتا ہے جو کہ ریکارڈ نہیں ہوتی اور اس میں حساس معلومات بھی ہوسکتی ہے۔

وی آر ٹی نے ایک ہزار سے زائد ریکارڈنگز لیک کی تھیں جو کہ گوگل ہوم اور گوگل اسسٹنٹ ایپ کی تھیں جو صارفین کے مختلف سوالات اور سرچز پر مشتمل تھیں۔وی آر ٹی کے مطابق گوگل اسسٹنٹ پر مبنی ڈیوائسز گفتگو اور گھروں کے اندر مالکان کی آوازیں ریکارڈ کرکے ان میسجز کو انسانوں (گوگل کے عملی) کو ریویو کے لیے بھیجتا ہے۔گوگل ہوم ان متعدد ڈیوائسز میں سے ایک ہے جن میں گوگل اسسٹنٹ موجود ہوتا ہے اور یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لگ بھگ ہر اینڈرائیڈ فون میں بھی موجود ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :