یمن کے بعض علاقوں سے امارات کے فوجیوں کا انخلا

ہفتہ 13 جولائی 2019 10:30

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) ایرانی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے یمن کے بعض علاقوں سے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے انخلا کی تصدیق کردی ہے ،لیکن ابھی تک کسی بھی سرکاری سطح پر امارات کے اس اقدام کی کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے لبنان کے روزنامہ الاخبار نے خبردی دی تھی کہ یمن کے جنوبی اور مشرقی صوبوں سے متحدہ عرب امارات نے اپنے فوجیوں کو واپس بلالیا ہے یا پھر ان کی تعداد کم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :