وزیرآباد،ہڑتال کی کال پر حکومتی پارٹی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے تاجردو حصوں میں تقسیم
ہفتہ 13 جولائی 2019 21:34
(جاری ہے)
تاجروں کا کہنا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ٹیکس وصولی کا پرانا نظام ٹھیک کیا گیا ہے جس پر عادی ٹیکس چور ہڑتال اور حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔
وزیرآباد میں تنظیم تاجران کے زیادہ ترعہدیداروں کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے جبکہ میڈکل سٹور ایسوسی ایشن ،صرافہ ایسوسی ایشن اور کریانہ ایسوسی ایشن کے زیادہ تر عہدیدار بھی حکومت مخالف پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر ہڑتال کی کال پر مکمل شٹر ڈائون نہ ہو سکا ۔(ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے منسلک تاجران نے دوکانیں بند رکھیں اور حکومت سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور پچاس ہزار کی خریداری پر گاہک سے شناختی کارڈ کی وصولی اور ریکارڈ کے فیصلہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ وزیرآباد کے نواحی علاقوںاحمد نگر، سوہدرہ میں جزو ی ہڑتال رہی جبکہ علی پور چٹھہ میں تنظیم تاجراں کے صدر نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی اور تمام دوکانیں کھلی رہیں شہریوں کا بھی ہڑتال پر ملا جلا تاثر رہا اور ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر بااثر تاجر اپوزیشن جماعتوں بالخصوص ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے مفادات کیلئے عام افراد کو گمراہ کرتے ہیں۔ ہڑتال بے مقصد اور بلا جواز ہے حکومت مٹھی بھر مفاد پرست عناصر سے بلیک میل نہ ہو۔ اور ذخیرہ اندوزی ،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کیخلاف سخت کاروئی کی جائے۔میڈیکل سٹور بندہونے سے مریضوںکوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔گوشت، فروٹ اور سبزی کی دوکانیں بھی معمول کے مطابق کھلی رہیں۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.