اپوزیشن لیڈر گوائیڈو کے دو محافظوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، وزیر اطلاعات وینزویلا

اتوار 14 جولائی 2019 15:30

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) وینزویلا کے وزیر اطلاعات جارج روڈریگزنے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے لیڈر جوآن گوائیڈوکے دو ذاتی محافظوں کو سرکاری ہتھیاروں کی چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روڈریگز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان لوگوں کا قومی بولوین مسلح افواج کے ہتھیا ر گاہ سے چرائے گئے ہتھیاروں کو فروخت کرنے کا ارادہ تھا۔ان ہتھیاروں کا استعمال ان لوگوں نے 30 اپریل کو تختہ الٹنے کی کوشش کے لئے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :