بھارت میں مون سون کے آغاز پر ہلاکتوں کی تعداد 35،لاکھوں بے گھر

بیس ہزار افراد کو دو سو سے زائد حکومتی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے،بھارتی حکام کی گفتگو

پیر 15 جولائی 2019 12:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر پینتیس انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور پندرہ لاکھ افراد کو بے گھری کا سامنا ہے۔ بیشتر ہلاکتیں مکانوں کی چھتیں منہدم ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں سے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر پینتیس انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور پندرہ لاکھ افراد کو بے گھری کا سامنا ہے۔

شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کے تینتیس میں سے پچیس اضلاع کو سیلابوں کا سامنا ہے۔ جب کہ کم ازکم بیس ہزار افراد کو دو سو سے زائد حکومتی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ ارونا چل اور میزورام کی ریاستیں بھی بارشوں سے متاثر ہیں۔ بھارت میں موسم برسات کا آغاز دس جولائی سے ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :