حماس آرمی یونٹوں میںنقب زنی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیلی میڈیا

نامعلوم افراد اسرائیلی فوجیوں سے عسکری نوعیت کی معلومات کی جان کاری کی کوشش کررہے ہیں،رپورٹ

پیر 15 جولائی 2019 13:05

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) اسرائیلی فوج کے مقرب سمجھی جانے والی ایک ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس مختلف طریقوں اور وسائل کو استعمال کرکے فوجی یونٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں نے نامعلوم افراد کی طرف سے ابطوں کی شکایات کیں اور بتایا کہ نامعلوم افراد ان سے فوجی نوعیت کی معلومات کی جان کاری کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے والے عناصر کا تعلق حماس کے ساتھ ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق فوج کے بریگیڈ '890' کیایک اہلکار کو 'وٹس ایپ' پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں اس شخص نے آنے والے دنوں میں فوجی مشقوں کے بارے میں تفصیلات مانگیں۔ مشکوک ہونے کی وجہ سے اس شخص کو معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ذرائع کاکہنا تھا کہ رابطہ کار اسرائیلی نمبروں کا استعمال کرتے اور ایسی تصاویر استعمال کرتیہیں جن سے شک کا امکان نہیں رہتا تاہم فوج بہت محتاط ہے اور ایسے کسی بھی مشکوک رابطے کی صورت میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔