ٹرمپ کی کانگریسی اراکین خواتین کے خلاف ٹویٹ ناقابل قبول ، برطانیوی وزیر اغظم

پیر 15 جولائی 2019 19:13

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سبکدوش ہونے والی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی امریکی کانگریس کی خواتین ا راکین کے حوالے ٹویٹ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی کانگریس کی خواتین ا راکین کو کے حوالے ٹویٹس میں کہا ہے کہ وہ جس ملک سے آئیں ہیں واپس اپنے ملک جائیںجس پر سبکدوش برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا کہ خواتین سے اس طرح کی زبان میں بات کرنا نا قابل قبول ہے، وزیراعظم کے ترجمان نے صحافیوں کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کے مطابق جو زبان امریکی صدر نے کانگرس کی خواتین کے خلاف استعمال کی ہے وہ اس کی مذمت کرتی ہیں۔