دبئی میں کم عمر سیاحوں کے لئے ویزہ مفت کر دیا گیا

یہ سہولت ہر سال ایک ماہ کیلئے 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دی جائے گی،بچوں کے سیاحتی ویزے کے لئے ماں یا باپ کا ساتھ آنا ضروری ہوگا، وفاقی ادارہ براے شہریت وشناخت

پیر 15 جولائی 2019 21:20

دبئی میں کم عمر سیاحوں کے لئے ویزہ مفت کر دیا گیا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) متحدہ عرب امارات میں حکام نے نے دبئی کے لیے 18 سال سے کم عمر کے بچوںکے لیے سیاحتی ویزہ مفت جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی ادارہ براے شہریت وشناخت نے والدین کی سہولت کے لئے بچوں کو مفت ویزہ دینے کے احکامات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

یو اے ای کی حکومت نے یہ فیصلہ سال جولائی میں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت ہر سال ایک ماہ کے لئے یہ سہولت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دی جائے گی۔بچوں کے سیاحتی ویزے کے لئے ماں یا باپ کا ساتھ آنا ضروری ہوگا۔ وفاقی ادارہ براے شہریت وشناخت نے یہ فیصلہ دبئی میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :