شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ کلب نے ون یونٹ کلب کو شکست دے دی

منگل 16 جولائی 2019 16:59

شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ کلب نے ون یونٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) بحریہ کلب نے ون یونٹ کلب کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کلب نے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔

(جاری ہے)

بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی فیورٹ اور مضبوط ٹیم ون یونٹ کو اون محمد کے شاندار کھیل کی بدولت 42 کے مقابلے میں 51 باسکٹ پوائنٹس سے مات دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے اون محمد 25، محسن گجر 15 اور تیمور شاہد نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے تاشفین زیدی 17، طلال احمد 10 اور کاشف سروری نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیبر ہڈ کلب نے مد مقابل نشتر کلب کو 38 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے چین وے 15، راجہ زاہد 13 اور عبداللہ خان نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد شبر 14، اسد علی 10 اور ہارون خان نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔