ڈی سی کا انارکلی، لکشمی،لاہور میوزیم سائٹس کا دورہ‘بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ
پانی کے نکاس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں‘صالحہ سعید
منگل 16 جولائی 2019 21:15
(جاری ہے)
اے سی سٹی فضل ربی نے میوزیم سائٹ کا دورہ کیا ‘فیلڈ میں موجود واسا ٹیم کو بھی چیک کیااور ایکسئین واسا کو فوری طور پر پانی نکالنے کی ہدایت بھی کی‘بعد ازاں اے سی سٹی فضل ربی نے انارکلی کا دورہ کیا اورنکاسی آب کے عمل کو چیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ واسا اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اورپانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے لبرٹی گول چکر کا دورہ کیا‘انہوں نے نکاسی آب کے عمل کو چیک کیا‘واسا مشینری پانی نکالنے میں مصروف رہی۔ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں 2 مشینوں کو نصب کیا گیا ہے‘علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ لاہور نے لاہور میں بارش کے پیش نظر کلئیر ہونے والے علاقوں کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔اب تک 22 پوائنٹس کو کلئیر کیا جا چکا ہے‘فردوس مارکیٹ میں موجود 4 انچ بارشی پانی کو کلئیر کیا جا چکا ہے‘جی پی او میں 6 انچ، نبیہا روڈ 6 انچ، کشمیر روڈ 6 انچ، کوپر روڈ 12 انچ، لٹن روڈ 12 انچ، چوک قرطبہ مزنگ میں 10 انچ کھڑے پانی کو کلئیر کروا دیا گیا ہے۔لارنس روڈ 7 انچ، حاجی کیمپ 5 انچ، اک موریہ پل 2 انچ، شیرانوالہ گیٹ 11 انچ، سلطان احمد روڈ اچھرہ 24 انچ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ 3 انچ، جنرل ہسپتال 4 انچ اور لکشمی چوک پر 8 انچ کو کلئیر کروایا گیا ہے جبکہ دو موریہ پل، چوک ناخدا، تاجپورہ، تکہ چوک جوہر ٹاؤن، شاہ جمال، اور گارڈن ٹاؤن عثمان بلاک کے علاقے بھی کلئیر ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور دیگر علاقوں کو بھی کلئیر کروانے میں مصروف ہے، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.