پی ایم ڈی سی ڈیگاری کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ہے،رشیدخان ناصر

آج تک ہونے صوبے کے مختلف علاقوںکے کوئلہ کانوںمیں حادثات کی تحقیقات کے لئے فوری طورپر جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے،رپورٹ منظر عام پر لاکر ذمے دارن کے خلاف کارروائی کی جائے ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

بدھ 17 جولائی 2019 00:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی ڈیگاری کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ہے جبکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آج تک ہونے صوبے کے مختلف علاقوںکے کوئلہ کانوںمیں حادثات کی تحقیقات کے لئے فوری طورپر جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے ،،اور رپورٹ منظر عام پر لاکر ذمے دارن کے خلاف کارروائی کی جائے محنت کش کان کن پہاڑوں کاسینہ چھیر کر سونے کے مانند کوئلہ نکالتے ہیں اب تک سہولیات کی عدم فراہمی اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کان کن لقمہ اجل بن گئے ہیں جن کو مالی معاوضہ تک نہیں ملا ہے ڈیگاری کوئلہ کان میں بھی ٹھیکداروں اور مائنز اینڈمنرل کی کوتاہی کی وجہ سے پیش آیا ان خیالات کااظہار انہوں نے سول اسپتال میں جاںبحق ہونے والے کان کنوںکی لواحقین سے بات چیت کے موقعے پر کیا انہوں نے کہا کہ محنت کش مزدور خون پسینہ بہا کر پہاڑوں کے سرنگیں بناکر کئی کئی دنوں تک کانوں کے اندر ہوتے ہیں اور وہاں سے کوئلہ نکال کر اپنے گھروالوں کو پیٹ پالتے ہیں دیگاری میں ہونے والے حادثے نے ہر آنکھ کو آشک بار اور دلوں کو افسردہ کردیا ہے 9مزدور جان کی بازی ہار گئے جو اپنے گھروالوں کے کفالت کے لئے محنت مزدوری کرنے آئے تھے انہیں یہ پتا نہیں تھا کہ واپسی کفن میں ہوگی انہوں نے کہ محکمہ مائنز اینڈ منرل،حکومت،ٹھیکدار،کوئلہ کان مالکان ماہانا کرڑوں جبکہ سالانہ اربوں روپے انہیں کان کنوںکی بدولت کماتے ہیں مگر بد قسمتی سے کوئلہ کانوں میں احتیاطی تدابیر،سیف اینڈ سیفٹی ،آکسیجن سمیت کوئی بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں ہوتے ہیں جو مزدوروں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتی ہیں انہوں نے کہ اب تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میںکوئلہ کانوں میں سینکڑوں ایسے درد ناک اوردل دیلادینے والے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر حکومتی سطح پر، پی ایم ڈی سی اور نہ ہی مائنز اینڈمنرل کی جانب سے رونماہونے والے واقعات کی تحقیقات کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم حکومت فوری طور اب تک صوبے میں جتنے بھی کوئلہ کانوں میں واقعات ہوئے اس کی تحقیقات کے لئے فوری طورپر جوڈیشل کمیشن بنائے تاکہ ذمے دارن کا تعین ہوسکے اور آئندہ ایسے دردناک واقعات رونمانہ ہوانہوں نے کہا کہ انہیں محنت کش مزدوروں محنت ،لگن جستوکی وجہ سے صوبہ میں ترقی اور خوشحالی ہے اوریہی محنت کان کن ہمارے ہیرو اور سرمایہ ہے ڈیگاری میں ہونے والے حادثے کے تین روز بعد کان میں پھسے افراد کو ریسکیو کرنا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کان کن کوئلہ کان میں تڑپ ٹرپ کر جان کی بازی ہار گئے مگر کوئی بھی کچھ نہیں کرسکاآخر کار کان کنوں نے ہی اپنے ساتھیوں کو کان سے باہر نکالا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئندہ بھی ہمیں ایسے ہی لاشیں اٹھا نا پڑی گئی کیونکہ اب تک سینکڑوں کان کنوںکی چراغ گل ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :