سابقہ ادوار میںکرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے کوئٹہ شہر کھنڈرات بن چکی ہے،جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

بدھ 17 جولائی 2019 00:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کی امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ضلعی کنوئینرمولانامحمدابراہیم ڈپٹی کنوئینر مولوی رحمت اللہ حقانی معاون کنوئینرمفتی رحمت اللہ خلجی معاون کنوئینر مولوی محمد صادق ودیگر نے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات پر کچرہ اٹھانیاور صفائی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میںکرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے کوئٹہ شہر کھنڈرات بن چکی ہے سبزل روڈ‘ شالدرہ ‘پشتون آباد ‘سرکی روڈ ‘جان محمدروڈ‘ میکانگی روڈاورکانسی روڈسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود ہڑپ ہوئے وفاق کی زیادتیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی نمائندوں نے اس شہر کو لاوارث سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا کوئٹہ دارلحکومت ہونے کے باوجود دیہات سے بھی بدتر تھا پوری شہر میں ایک سڑک اور شاہراہ نہیں جو گاڑیوں کی چلنے کے قابل ہو سکے انہوں نے کہا زبانی ترقی تو میڈیا پر شہ سرخیاں بن چکی ہیں لیکن عملی میدان میں ترقی تو دور کی بات پسماندگی اور محرومی روزبروز بڑھ رہی ہیں عوام کو عوام کو ترقی کی خوشخبریاں پہلے بھی سناتے رہے اور آج بھی سن رہے ہیں موجودہ حکومت کوئٹہ شہر کی سڑکوں کے لیے فنڈ مختص کرکے عوام کو اس مشکلات سے نجات دلائے۔

متعلقہ عنوان :