ایوان صنعت و تجارت نے فیصل۱ٓباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوری طور پر اپ گریڈ کر نے کا مطالبہ کردیا

بدھ 17 جولائی 2019 15:36

ایوان صنعت و تجارت نے فیصل۱ٓباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوری طور پر اپ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ایوان صنعت و تجارت نے فیصل۱ٓباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوری طور پر اپ گریڈ کر نے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت پی آئی اے سمیت 5بین الاقوامی فضائی کمپنیاں فیصل آبادسے آپریٹ کر رہی ہیں جبکہ یہاں آنے اور جانیوالی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد تقریباً 90 ہے لہٰذاجدید ائیر پورٹ سے جہاں فضائی سفر کی صنعت ترقی کرے گی وہیں اس ڈویژن اور اردگرد کے دیگر اضلاع کے مسافروں کو ان کے گھر کے نزدیک عالمی معیار کے مطابق سفر کی سہولت دستیاب ہو گی۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے ملک کے 5 بڑے ائیر پورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں کی طرز پر بنانے کی پیش کش کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد شہر کی ڈیڑھ کروڑ عوام کی سہولت کیلئے فیصل آباد ائیر پورٹ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر اس فہرست میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اسلئے فیصل آباد میں نئے طرز کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا ہونا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصل آباد کا رن وے محدود طیاروں کیلئے سہولت مہیا کرتا ہے اور اس میںتوسیع کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ائیر پورٹ سے جہاں فضائی سفر کی صنعت ترقی کرے گی وہیں اس ڈویژن اور اردگرد کے دیگر اضلاع کے مسافروں کو ان کے گھر کے نزدیک سفر کی سہولت دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصل آباد میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ عوام رہائش پذیر ہیں اس کے علاوہ اس ائیر پورٹ سے مختلف اضلاع اور ڈویژن کے لوگ سفر کرتے ہیں جن کی سہولت کیلئے اس ائیر پورٹ کی تعمیر فیصل آباد میںنہایت ضروری ہے اسلئے ترجیحی بنیادوں پر ان 5ائیر پورٹس میں فیصل آباد کے ائیر پورٹ کو شامل کر کے اپ گریڈ کیا جائے۔ انہوںنے بتایا کہ فیصل آباد سے بڑی تعداد میں لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں جن میں برآمدی تاجر بھی شامل ہیں اسلئے فیصل آباد ائیر پورٹ کا جدید ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو بھی اعتماد میں لیا جائے کیونکہ جدید طرز کا ائیر پورٹ فیصل آباد کی تاجر برادری اور حاجیوں کیلئے خوشگوار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :