نئے چیف سلیکٹر کی تقرری آئندہ چند ہفتوں میں شفاف طریقہ کار کے مطابق کر دی جائے گی ،ایم ڈی پی سی بی

بدھ 17 جولائی 2019 18:19

نئے چیف سلیکٹر کی تقرری آئندہ چند ہفتوں میں شفاف طریقہ کار کے مطابق ..
لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چیف سلیکٹر انضمام الحق کی طرف سے اپنے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ لینے کے اعلان کے بعد پی سی بی ان کی جگہ بہترین چیف سلیکٹر مقرر کرے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کی شفاف اور پروفیشنل ازم پالیسی کے مطابق نئے چیف سلیکٹر کا تقرر کیا جائے گا‘پی سی بی چیف سلیکٹر کے عہدہ پر تقرری کیلئے باقاعدہ اشتہار دے گا اور شفاف طریقہ کار کے مطابق نئے چیف سلیکٹر کی تقرری ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں نئے چیف سلیکٹر کی تقرری ہوجائے گی ۔